کوئٹہ ( خبردار نیوز ) حکومت بلوچستان نے گذشتہ سال کے بجٹ میں سرکاری افیسراان اور عملے کے لیھ
سرکاری گاڑیوں گاڑیوں کے تیل و دفتری اخراجات میں 3 ارب روپے سے زاہد کے اضافی اخراجات کیے ہیں
حکومتی ذرائع سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق : گزشتہ مالی سال بلوچستان حکومت نے آپریٹنگ
اخراجات کی مد میں 3ارب 39کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کیئے۔
سرکاری آفیسران اور عملے کے آپریٹنگ اخراجات میں سرکاری گاڑیوں کے تیل اور دفتری اخراجات شامل ہیں
گزشتہ مالی سال 24-2023میں آپریٹنگ اخراجات کے لیے 31ارب 93کروڑ روپے رکھے گئے تھے ،
ذرائع کے مطابق حکومت نے کیفایت شعاری کی بجاے ان اخراجات میں اضافہ کردی اور سال کے آخر میں
آپریٹنگ اخراجات کی مد 35ارب 32کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے ،
اس طرح اضافی اخراجات کی رقم 3 ارب 93 کروڑ روپے بنتی ہے جو بلوچستان جیسے غریب صوبے پر نہ
صرف ایک بڑا مالی بوجھ ہے بلکہ اس میں بلوچستان کے عوام کی خون پسینہ کی کمائی شامل ہے جو مختلف
ٹیکسز کی صورت میں حکومت کو ملتی ہے
بلوچستان حکومت کے آفیسران اور محکموں کی شاہ خرچیوں کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے
جب ملک شدید مالی بحران سے دو چار ہے مگرحکمرانوں نے اپنے اخراجات کم کرنے کی بجاے عوام پر ٹیکسوں کا مذید بوجھ ڈال دیا ہے
Comments are closed.