Khabardar E-News

بلوچستان کا میٹھا اور قوت بخش سوغات چیری مارکیٹ کےلیے تیار

222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات ( عبداللہ لہڑی ) وٹامنز اور منرلز سے بھر پور چیری ایک بہت ہی میٹھی اور قوت بخش پھل ہے قلات

کی چیری بہت ہی میٹھی ہوتی اسے پاکستان سمیت بیرون ملک بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے

قلات میں سینکڑوں ایکڑپر چیری کے باغات ہیں قلات کی چیری مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے بہت میٹھی

ہوتی ہے

اور اسے ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیا جاتاہے لوگ چیری شوق سے کھاتے

ہیں

اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کو بطور تحفہ بھی دیتے ہیں مگر اس سال شدید سردی کی وجہ سے چیری بہت

کم ہوگیا تھا اور چند علاقوں میں شدید ژالہ باری نے رہی سی کسر بھی پوری کردی ہے

زمینداروں کا کہناہے کہ موسم بہار میں شدید سردی اور مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے ان کے کروڑوں

روپے کے نقصانات ہوئے ہیں حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے

زمیندار عید محمد اس سال موسم بہار شدید سردی کی وجہ سے چیری بہت کم ہوگیا تھا اور چندروز قبل قلات

مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے بچا کچا چیری بھی تباہ کردی

جس سے زمینداروکو کروڑو روپے کا نقصان ہوگیا ہوگیا ہے حکومت ہمارے نقصانات کا ازالہ کرے

شہری غلام علی کوئٹہ سے چیری کھانے کے لیئے آیا ہوں یہاں کی چیری مخصوص آب و ہوا کی وجہ سے

بہت میٹھی ہوتی ہے ہے اور درخت میں چیری کے کھانے کا الگ ہی مزاہ ہوتا ہے

زمیندار طاہر مجید کا کہنا ہے میرا چیری کا باغ ہےہم چیری ملک کے مختلف منڈیوں اور بیرون ملک بھی در

آمد کرتے ہیں چیر ایک میٹھی اور قوت بخش پھل  ہے

 یہی وجہ ہے اسے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں اس میں آئرن  وٹامن بی کمپلیکس وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے

یہ جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور جگر کے لیئے بہت مفید ہے

قلات میں سینکڑوں ایکڑپر چیری کے باغات ہیں اور سینکڑوں لوگوں کی معاش کا زریعہ ہے ضرورت اس

امر کی ہے کہ حکومت زمیندارں کی نقصانات کا ازالہ کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرے

Comments are closed.