Khabardar E-News

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرازخود نوٹس

9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس عمرعطا بندیال   نے اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ملک میں موجودہ سیاسی اور آئینی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے

یہ اقدام اس کے بعد اٹھایاگیا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو قوم سے مختصر خطاب میں صدر

مملکت کو اسمبلیان تحلیل کرنے کی تجویز دی

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا نوٹس

جس پر عمل کرتے ہوے صدر نے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کیا

تاہم اپوزیشن نے وزیراعظم کے اس اقدام کو یکسر مسترد کردیااور فوری طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا

جس کے باعث چیف جسٹس آف پاکستان نے اتوار کا دن ہونے کے باوجود پہلے گھر پر ججز کا ہنگامی اجلاس

طلب کیا

بعد میں وہ سپریم کورٹ پہنچ گئے اور صورت حال کا از خود نوٹس لیا ہے

اس سے قبل سپریم کورٹ کے تمام عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا گیا

کیونکہ چھٹی اور ماہ رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے زیادہ ترعملہ آج گھروں پر تھا

سپریم کورٹ کے آٹارنی جنرل کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ازخود نوٹس لےلیا
اگر معاملے پر سپریم کورٹ میں آیا تودیکھیں گے ،

اٹارنی جنرل نے صحافی کے جواب میں  کہا کہ ٹھیک ہے تو پھر کورٹ میں سن لیجئے گا،

Comments are closed.