Khabardar E-News

سابق وفاقی وزیرمیربازکھتران کی قیادت میں لانگ مارچ ملتان کے لیے روانہ

22

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بارکھان (خبردار نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ رکھنی شہر سے سابق وفاقی وزیر میر باز محمد کھیتران کی قیادت میں جمعرات کو ملتان کیلئے روانہ ہوا

لانگ مارچ میں درجنوں گاڑیوں اور پیپلز پارٹی کے سنکڑوں کارکنوں کی شرکت کر رہے ہیں

اب سے کچھ دیر قبل قافلہ رکھنی شہر سے روانہ ہو کر پنجاب کی جانب رواں دواں ہے

سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھیتران نے کہا ہے کہ ہم چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے

قافلے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچے گے

یا د رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف قافلے بلوچستان کے سندھ روانہ ہوچکے ہیں

یکم مارچ کوکوئٹہ سے پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی سربراہی میں ایک قافلہ

سکھر روانہ ہوا تھا

جبکہ ایک اور قافلہ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں خضدار سے لاڑکانہ روانہ

ہواتھا

سابق وفاقی وزیرمیربازکھتران کی قیادت میں لانگ مارچ ملتان کے لیے روانہ

پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی قافلے آچکے ہیں جبکہ ژوب

سے ایک اور قافلہ براستہ ڈیرہ اسماعیل خان لانگ میں شرکت کے لیے پنجاب پہنچ جاے گی

واضع رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین اور قومی اسمبلی کے رکن بلاول بھٹو نے ملک میں مہنگا ئی

اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف 27 مارچ کو کراچی سے اسلام

آباد کی جانب لانگ مارچ شروع کررکھا ہے

یہ لانگ مارچ گذشتہ شام سندھ عبور کرکے پنجاب میں داخل ہواتھا جہاں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیر میں بلاول بھٹونے کہا کہ انکا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل وفاق میں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجاے گی

واضع رہے کہ جب پی پی پی جانب سے ملک میں مہنگائی کے خلاف  لانگ مارچ شروع ہونے والاتھا تو اسی

دن وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے کمی

کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.