Khabardar E-News

کوئٹہ: قیام پاکستان کےوقت ایک معاہدے کےتحت پاکستان آے تھے۔خالد مقبول صدقی

17

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیو ز ) متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان کےمرکزی کنونئر ورکن قومی اسمبلی خالد

مقبول صدیقینے جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ بار تقریب میں شرکت کی

اور سانحہ 8 اگست 2016 کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایسن کے صدر عبدالمجید کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان میں لاپتہ

افراد معاملہ سنگین ہے۔

اورخالد مقبول صدقی سے درخواست کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام فورمز پر

اٹھائیں۔۔

کوئٹہ: قیام پاکستان کےوقت ایک معاہدے کےتحت پاکستان آے تھے۔خالد مقبول صدقی

تقریب سے خطاب کرتے ہوے خالد مقبول صدقی نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان کے

وکلاء سے خطاب کرنے کا موقع ملا ۔انہوں نے سانحہ 8 اگست میں 56 وکلاء شہیداور 100 کےقریب زخمی

ہوئے پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کچھ مسائل پر مل کر قومی جدوجہد ضرورت ہے۔

انکے مطابق کسی جمہوری معاشرے میں لوگ لاپتہ کرنے والے نہیں ہوتے

جبکہ بلوچستان والوں کے اور ہمارے دکھ اور درد ایک ہیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہمیں ایک قومی جدوجہد کا حصہ بناچاہئے جس میں وکلاء سربراہی کرے

اور ایوانوں میں قانون سازی کیلئے بلوچستان کےوکلاء ہماری مدد کریں۔

خالد مقبول صدقی نے زور دے کر کہا کہ آئیں مورثی سیاست کیخلاف ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں

اور ایک ایسے پاررلمنٹ کیلئےجدوجہد کی ضرورت ہے جہاں وکلاء کی نمائندگی وکلاء کسان کی نمائندگی

کسان کریں۔

بقول انکے کہ کسانوں کو تباہ کرنے والے جاگیردار آج پارلمنٹ میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہم۔چاہتے ہیں کوئٹہ اور بلوچستان کا نواجوان پاکستان کے ہر نوجوان

کے شانہ بشانہ ہو۔

اور جب تک پاکستان کے ہر شہری کو وفادار نہیں سمجھا جائے گا تب تک ملک ترقی نہیں کریگا۔

انکے مطابق ہم۔پر الزام ہے کہ ہم لسانی سیاست کا حصہ ہیں

جبکہ ہم قیام پاکستان کےوقت عالمی معاہدے کےتحت پاکستان آئیں

اور اس کے بعد ہمیں امتیازی سلوک کا سامنا رہا اس امتیازی سلوک کے بعد طلباء تنظیم بنائی جس جو ایک

تاریخ رقم کرگئی

اور بعد میں مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) ان ہی حالات کی پیداوار ہے جو آج متحدہ کی شکل میں موجود

ہے

Comments are closed.