Khabardar E-News

کورونا کا خوف؛ جرمن وزیر داخلہ کا انجیلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار

152

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برلن: کورونا وائرس کے خوف سے جرمن وزیر داخلہ نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

ناول کورونا وائرس تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے جس کے باعث اب تک دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، وائرس کی روک تھام کے لیے دنیا بھر میں حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا چھوڑ دیا ہے۔

ایسا ہی کچھ برلن میں ایک تقریب کے دوران ہوا جب کورونا وائرس کے خوف کے سبب جرمن وزیر داخلہ ہارسٹ سی ہوفر نے چانسلر اینجلا مرکل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا، جرمن وزیر داخلہ کے اس عمل نے ہال میں بیٹھے تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

جرمن چانسلر اینجلا مرکل خود بھی وزیر داخلہ کی اس حرکت پر مسکرادیں اور ہاتھ ملانے کے بجائے ہاتھ ہوا میں لہرا کر سب کو سلام کیا اور اپنی نشست پر بیٹھ گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جس میں سے 2 کا تعلق کراچی، 2 کا اسلام آباد جب کہ ایک کیس کا تعلق گلگت سے ہے۔

Comments are closed.