Khabardar E-News

برازیل میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک

141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

برازیلیا: برازیل میں مسافروں کو مذہبی مقام کی زیارت کو لے جانے والی کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں دریائے ایمازون میں مسافروں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد گہرے پانی میں ڈوب کے ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 46 افراد کو پانی سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی مسافروں کو برازیلی ایمازون کے علاقے میں واقع ایک مذہبی مقام کی جانب لیکر جارہی تھی، کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ برزایل بحریہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

زندہ بچ جانے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ دو منزلہ کشتی اپنی منزل کی رواں تھی کہ اچانک کشتی ڈوبنے لگی، اوپری منزل کے مسافروں نے جانیں بچانے کے لیے کھڑکیوں اور دروازوں سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں اور اس کوشش میں بھی کئی افراد لقمہ اجل بن گئے۔

Comments are closed.