Khabardar E-News

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری دے دی

143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور پی ایم ڈی سی اور پی ایم سی پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے نئے چئیرمین پی آئی اے اور نادرا  اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019 کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔

کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

Comments are closed.