اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان میں 26 فروری کو تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے دو کیسز میں ایک کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیا تھا۔ جب کہ 29 فروری کوڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی ان دونوں کیسز میں سے بھی ایک کیس کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیاتھا۔
Comments are closed.