Khabardar E-News

بلوچستان : نوشکی اور پنجگور میں 12 جوان شہیداور13دھشت گرد ہلاک

177

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز) بلوچستان کے مشیر داخلہ میرضیاء لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے بڑی

کامیابی سے دھشت گروں کا قلع قمع کیا ہے

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان دہشتگردی کے لپیٹ میں ہے

جس کے باعث زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں

ضیاء لانگو کے کہاکہ گزشتہ کئی روز سے صوبے میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہورہا ہے

جس میں غیر ملکی قوتیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہیں

اور گزشتہ رات نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر حملے کیے

تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے

نوشکی کے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے شہید ہوئے، جبکہ گیارہ سے بارہ سیکیورٹی اہلکاروں ذخمی

ہوئے،

بلوچستان : نوشکی اور پنجگور میں 12 جوان شہیداور13دھشت گرد ہلاک

 

مشیر داخلہ کہا کہ کچھ لوگ ہمارے فورسز کی شہادت پر افوس تک نہیں کرتے،

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پنجگور میں چار دہشتگرد بازار میں روپوش ہوگئے ہیں

جنکی تلاش کے لیے آپریشن جاری یے،

جبکہ گذشتہ رات کے حملے میں پنچگور میں سات سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

اس طرح نوشکی میں پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

ایک اور سوال پر انکا کہنا تھا کہ بادڈر مینجمنٹ کمیٹی نے ایران سے اپنے تحفظات ظاہر کئے ہیں،

بلوچستان : کیچ میں سیکورٹی فورسز پرحملہ، 10 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے

آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جار ی ہونے والے بیان

میں کہا گیا ہے کہ نوشکی میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ پنجگور میں آپریشن

جاری ہے اور دونوں واقعات میں 13 دھشت گرد مارے جاچکے ہیں جس میں چار پنجگور میں اور 9 نوشکی

میں شامل ہیں

بیان کے مطابق پنجگور میں چار سے پانچ دھشت گرد روپوش ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ

آپریشن جاری ہے

1 Comment
  1. […] بلوچستان : نوشکی اور پنجگور میں 12 جوان شہیداور13دھشت گرد… […]

Comments are closed.