کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنا احتجاج وسیع کردی
اوپی ڈیز سروس کے بعد احتجاجا آج سے کررونا ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس کو بھی بند کردیا
اطلاعات کے مطابق 4 ماہ سے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز نے اپنے احتجاج میں شدت
لانے کا فیصلہ کرلیا ہے
ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی سروسز بائیکاٹ کے بعدآج سے ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس کو بھی بند کردیا
ینگ ڈاکٹرز نے کا کہنا ہے کور کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد جانے اور کوئٹہ ریڈزون جانے پر بھی غور کیا
گیا ہے
ینگ ڈاکٹرز: آج سےکررونا ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس بھی بند
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے
خطاب کیا
اور کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے،
چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر بہار شاہ کے مطابق حکومت کی جانب سے مذاکرات کے صرف دعوے کئے
جارہے ہیں، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا،
اانہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت میڈیکل طلباء کو کہتے ہیں کہ میں کچھ نہیں کرسکتا،
جب کچھ نہیں کرسکتے تو بیٹھے کیوں ہو،
ینگ ڈاکٹرز نے بلوچستان حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا
اور کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو سندھ حکومت نے مکمل طور پر مسترد کردیا،
یہاں ہیلتھ کارڈ کے نام پر شوشا چھوڑا جارہا ہے،
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج 30 سے زاہدگرفتار 10 زخمی، دھرنا جاری
اس موقع پر ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے کہاتھا کہ سول اور بی ایم سی اسپتال میں لیب تک نہیں،
حکومت اپنی عیاشیاں کم کرے ہم 50 فیصد تنخواہیں کم کردینگے
انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے عوام کو صحت کی سہولیات سے دور رکھا جارہا ہے،
واضع رہے کہ حکومت بلوچستان نے بار بار کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے زیادہ ترمطالبات تسلیم ہوچکے اس
کے باوجود انکا احتجاج غیرقانونی اور عوام کو پریشانیوں سے دوچار کرنے کے مترادف ہے
[…] ینگ ڈاکٹرز: آج سےکررونا ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس … […]
[…] ینگ ڈاکٹرز: آج سےکررونا ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس … […]
[…] ینگ ڈاکٹرز: آج سےکررونا ویکسین سینٹرز اور ڈی ایچ او آفس … […]