فوٹو: فائل
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ کلیم امام صوبے کے آئی جی نہیں پی ٹی آئی جی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹاتے ہوئے جن خدشات کا اظہار کیا وہ درست ثابت ہوئے، کلیم امام سیاست کر رہے ہیں ، وہ خود رپورٹیں تیار کروا کر میڈیا پر جاری کرتے ہیں ، یہ آئی جی نہیں پی ٹی آئی جی ہیں، کلیم امام کو کوئی نہ کوئی کہہ رہاہے قدم بڑھاوَ ہم ساتھ ہیں، معلوم نہیں ایک افسر کے جانے سے اپوزیشن کو مسئلہ کیوں ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید مہنگائی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، نالائق اور نااہل حکومت کی وجہ سے غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور کرپٹ سیاست دان کی امیری میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم نے خود اعتراف کر لیا ہے کہ میرا دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ میں گزارا نہیں ہورہا ، جب تک پی ٹی آئی کی حکومت رہے گی مہنگائی بڑھے گی،وزیر اعظم کے ساتھ وہ نااہل لوگ موجود ہیں جو ہر دور میں کرپشن میں شامل رہے۔
Comments are closed.