پی ایس ڈی کا استعمال صحیح معنوں میں نہیں ہو رہا ہے،ثناء بلوچ
*_خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عدالتی فیصلوں کے باوجود پی ایس ڈی کا استعمال صحیح معنوں میں نہیں ہو رہا ہے اکنامنک قوت کے حصول کے نوعیت کو ضائع کی جا رہی ہے بلوچستان کے شہر اکنامک بلوچستان کی اکثریت اضلاع کے لاکھوں باسی پینے کے پانی سے محروم ہیں جبکہ صوبے میں پی ایس ڈی پی کو پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کرکے کئی اضلاع کو اربوں جبکہ اپوزیشن کے ضلعوں کو کروڑوں دیکر ناانصافی کی گئی ہے۔صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث بلوچستان کا پی ایس ڈی پی منزل مقصود تک پہنچنے کا نام نہیں لیتا بلوچستان کے لاکھوں باسی پیاس بھجانے کی صدائین لگا رہے ہیں مگر پی ایس ڈی پی منصفانہ تقسیم ہو رہی ان خیالات کا اظہار ایریگیشن کالونی میں ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید عارف شاہ ایس ڈی او حاجی عبدالمطلب بلوچ حاجی شبیر آحمد مینگل کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین بی ایس او خالد بلوچ مرکزی وائس چیئرمین ناصر بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی و تحصیلی عہدداراں و ودیگر اصغر ملنگزئی میر شبیر آحمد بادینی نجیب نوشیروانی نیاز جان سیاپاد عرفان شیخ حاجی اعجاز آحمد حافظ طارق سیاپاد مسلم سیاپاد اسلم صدیقی سی سی ممبران بی ایس او عتیق بلوچ امیر ساقی صدر زمیندار ایکشن کمیٹی میر خدائے نظر ملنگزئی میر ممتاز سیاپاد آحمد شاہ نجیب حسن آبادی سمیت علاقائی معتبرین بھی موجود تھے۔ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے اضلاع کو پی ایس ڈی پی کی مد میں آٹے میں نمک کے برابر فنڈز دیا گیا جبکہ صوبے کے پی ایس ڈی پی کا رخ صوبائی حکومت میں شامل من پسند وزراء کے اضلاع کی جانب موڈ د یاگیاہے ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیئے بیس کروڑ مختص کر دی ہے بیس کروڑ سے پندرہ کروڑ شہر خاران جبکہ پانچ کروڑ دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے لیئے اقدامات کرینگے۔شہر کے لیئے مزید آٹھ واٹر سپلائی اسکیمات ہیں ایک لاکھ گیلن انڈر گراونڈ ٹینکی کی کام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ شہر میں پانی کی ضیاع اور مین لائن کنکنشز کو روکنے کے لیئے پی وی سی اسٹیل پائپ بچھائے جائینگے جس سے شہر اور دیہی علاقوں میں پینے کی صاف پانی کے مسئلے پر قابو پایا جائیگا ایم پی اے خاران نے محدود وسائل میں عوام کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اس موقع پر ثناء بلوچ محکمہ پی ایچ ای کے مختلف اسکیمات کا بھی دورہ کیا_*۔
Comments are closed.