Khabardar E-News

عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتارنے پر پی سی بی کا سخت ایکشن

208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) نے قومی کرکٹر عمر اکمل کا  فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر عجیب حرکت دکھانے پر نوٹس لے لیا۔

ذرائع  کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران عجیب حرکت دکھائی کپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟  جب کہ اس دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور  پاکستان ٹیم منجمنٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

 عمراکمل کے اس عمل پراسٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی جس پر پی سی بی کے  ایک اعلیٰ عہدیدار نے  ان کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی شکایت موصول ہو چکی ہے  ان کے اس  ایکشن پر جائزہ لیا جا رہا ہے، اس معاملے پر سخت کارروائی کا امکان بھی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر ایسی حرکات دکھائی ہیں تاہم  ماضی کے ریکارڈ کے باعث عمراکمل کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔

Comments are closed.