Khabardar E-News

ریکوڈک پر پہلا حق بلوچستان کے لوگوں کا ہے – قاسم سوری

139

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (خبردار ڈیسک) بلوچستان کے وسائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے ۔ صوبے کے وسائل صوبے ہی میں استمعال ہونگے ۔
وفاق بلوچستان سمیت کسی کے حقوق استمعال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی سب سے اولین ترجیح ہے ۔ ریکوڈک کاپر گولڈ مائینز کیس پر بلوچستان اسمبلی ارکان کو ان کیمرہ بریفینگ صوبائی حکومت کا اچھا قدم ہے ۔
مہنگائی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئیندہ تین سے چار ماہ میں قیمتیں کم ہوجائیں گی ۔ وزیراعظم کی قیادت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔

Comments are closed.