کوئٹہ (خبردار نیوز ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں ریکوڈیک سے متعلق ارکان اسمبلی کو دی جانے والی برئفنگ کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے خلاف کسی بھی فیصلے کی بھرپورمخالفت کی جاے گی
پیر کی شام کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر جمعیت علماء اسلام اپنا ایک واضع موقف ہے،تاریخ کو اٹھایا جائے تو جمعیت نے اس پر بلوچستان کیلئے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ہے
انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان حکومت 600 ارب خرچ کررہی ہے اسکا کریڈیٹ بھی جمعیت کو جاتا ہے کیونکہ جمیعت نے دیگر مسائل کے ساتھ ہر وقت ریکوڈک مسئلے کو بھی اسمبلی فلور پر اٹھایا ہے
انہوں نے کہاکہ :18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے اور سابق وزیراعلی نواب اسلم کی حکومتن کو ریکوڈک معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر ختم کیا گیا تھا اور صوبے میں گورنر راج لگادیا گیا،
جمیعت کے صوبائی صدر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق پر کسی قسم کا سودا نہیں کرینگے اور :جام کمال کی حکومت ہم نے ختم کیاجام کی حکومت اس لئے ختم نہیں کی کہ کوئی آئے اور بلوچستان کا سودا کردیں،
مولانا عبدالواسع کے مطابق موجودہ حکومت کے آتے ہی ریکوڈک کا معاملہ شروع ہوگیا،اور انکیمرہ سیشن اور کمیٹی کا ڈرامہ شروع کرکے حکومت نے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جسسے حزب اختلاف نے مسترد کردیا،
ملانا عبدالواسع نے واضع کیا کہ ریکوڈک پر ضرورت پڑی تو آل پارٹیز بھی لائینگے،
بقول انکےحکومت ریکوڈک کو آئی ایم ایف کیلئے قربان کرنے جارہی ہے،کیونکہ وفاق کے پاس بلوچستان کے وسائل کے علاوہ کچھ نہیں، ہے اور پہلے کے مقابلے میں یہ معاہدہ بلوچستان کیلئے زیادہ خطرناک ہے،
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف بلوچستان کی ترقی چاہتی ہے،اس مقصد کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی بلوچستان سے بنائی جائےاسٹیرنگ کمیٹی کا چیئرمین بھی بلوچستان سے منتخب کیا جائے، جبکہ وفاق کے نمائندگی بین الاقوامی سطح پر ہو،اس کے ساتھ ریفائنری بلوچستان میں لگائی جائے،تاکہ ریکوڈک منصوبے کا 50 فیصد حصہ بلوچستان کو مل سکے
Comments are closed.