کوئٹہ (خبردار ماحول ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی زمہ داری ہم سب کی ہے انہوں ے تربت میں غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوے حکام کو ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلئ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کے زریعہ ملنے والی اطلاعات پر کمشنر مکران سے رپورٹ طلب کر تے ہوے غیر قانونی شکار کی سختی سے روک تھام اور جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا نے کی ہدایت کی ہے
زیراعلئ بلوچستان نے واضع کیا کہ غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جاۓ۔اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیۓ موثر لائحہ عمل بنایا جاۓ۔
اس کے علاوہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اہلکاروں کو غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیۓ نہ صرف فعال کیا جاۓ۔بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت بھی فراہم کی جاۓ۔
وزیراعلئ نے جنگلات وجنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہداہت کرتے ہوے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ میں جنگلات اور جنگلی حیات کا اہم کردار ہے اور کسی کو بھی اپنی تفریح اور مالی فائدے کے لیۓ ماحولیات کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نے صوبے کے تمام کمشنرز محکمہ داخلہ کی رہنمائی اور معاونت سے غیر قانونی شکار کا مکمل تدارک یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی
Comments are closed.