Khabardar E-News

پی آئی اے کی کویٹہ سے دوبئ براہ راست پروازوں کا آغاز

62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (دانش سے ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پیر کو کوئٹہ سے براہ راست دبئی کی فلائٹ سروس کی افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکوئٹہ سے دبئی براہ راست فلائٹ کی افتتاح سے بہت خوشی ہورہی ہے،
کیونکہ بڑے عرصے سے یہاں سے براہ راست دبئی سروس لوگوں کا مطالبہ تھا، اور پی آئی اے نے یہ فریضہ سر انجام دے کر ایک بار پھر پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا ہے،
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہکورونا وباء نے ملک کے تمام شعبوں کو متاثر کیا،تاہم پی آئی اے کورونا وباء کے دوران پی آئی بہت خوب کام کیا،
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے سسٹم کو بہتر کردیا،جہاز اب وقت پر چلتے ہیں،اور پی آئی اے کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے لوگ ہمارا شکریہ ادا کررہے ہیں
،تحریک انصاف کے صوبائی صدر نے کہا کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر نیا رن وے تعمیر ہورہا ہے،نئے رن وے سے بڑے جہاز بھی یہاں آئینگے،
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے،
آخر میں ڈپٹی اسپیکر نے کویٹہ سے دوبئ پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے کی مزید سربلندی کے بکیلئے دعاکی

Comments are closed.