Khabardar E-News

بلوچستان: خونی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات 254افراد جان بحق 12491زخمی

72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (خبردار ڈیسک) بلوچستان کے قومی شاہراہیں سال 2021بھی حادثات اور واقعات کا کھیل کھیلتی رہی جس کے باعث 254افراد موت کے منہ میں چلے گئے
سال 2020کی طرح سال دو ہزار اکیس میں بھی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری رہا
میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر سال دو ہزار اکیس میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری کردی
رپورٹ میں این 25، این 50، این 85 این 70 اور این 65 کے اعدادوشمار شامل ہیں ان میں کویٹہ کراچی کویٹہ چمن اور کویٹہ ژوب قومی شاہراھ سب سے زیادہ خطرناک رہی ہیں
رپورٹ کے مطابقگزشتہ سال 9306 حادثات رونماء ہوئے،
کوئٹہ سمیت صوبے مختلف حادثات میں 254 افراد جاںبحق اور 12491 زخمی ہوئے،
رپورٹ میں کہا گیا ہے سب سے زیادہ حادثات این 25 وندر سے لسبیلہ کے درمیان ہوئے، این 25 شاہراہ پر ہونے والے حادثات کی تعداڈ 1926 تک پہنچی ہے
اور اس طرح این 25 شاہراہ پر مختلف حادثات میں 2389 افراد زخمی ہوئے،

Comments are closed.