لاہور:(خبردارڈیسک ) مسلم لیگ(ن)نے پنجاب اسمبلی میں مظاہرین کے مطالبات منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی قرارداد مسلم لیگ(ن)کے رکن سمیع اللہ خان کی جانب سے جمع کرائی گئی – قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں ہزاروں شہری،خواتین اور بچے احتجاج کررہے ہیںیہ مظاہرین اپنے مسائل کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں
قرارداد کے متن کے مطابق گوادر پاکستان کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کا اہم جز ہےاور گوادر کا ملک کی معاشی سر گرمیوں میں اہم کردار ہےایسے اہم علاقے میں مسلسل احتجاجو دھرنہ عدم استحکام اور انتشار کا باعث ہوگا-
متن میں کہا گیا ہے کہ گوادر میں احتجاج اور دھرنہ پاکستان کے مفاد میں نہیںلہذا وفاقی حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرےاور گوادر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائے-
Comments are closed.