Khabardar E-News

کوئٹہ: واپڈا کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

179

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین بلوچستان کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کیخلاف جمعرات کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –
مظاہرے میں مزدوروں کی بڑی تعداد شرکت کی اور مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے بازی کی
مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں بقول انکے واپڈا کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہوگی
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی ایماء پر محکموں کی نجکاری کی جارہی ہے تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ حکومت اگر مزدوروں کیخلاف کوئی فیصلہ کریگی تو اس صورت میں سخت احتجاج کرینگے،

Comments are closed.