Khabardar E-News

ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا 18ویں روز میں داخل

142

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر( خبردارڈیسک ) حق دو تحریک کی جانب سے آج گوادر میں ساحلی شاہراہ کے مختلف علاقوں پر دھرنے کا اعلان کیا گیا ہےاس کے علاوہ گوادر سمیت دیگر علاقوں پسنی اور اورماڑہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی بھی کال دی گئ ہے تاہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں ایکسپریس وے پر دھرنے کی کال کو واپس لیا گیا تھا
دھرنے کے منتظمین کے مطابق ایکسپریس وے پر دھرنے کی کال حکومت کی جانب سے ان گاڑیوں کو چھوڑنے کے اعلان کے بعد کیا گیا جو کہ کوسٹ گارڈز کی تحویل میں ہیں
دھرنے کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے بتایا ہے کہ حکومت نے سرحدی تجارت کو ہمارے مطالبات کے مطابق کھولنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہےتاہم سرحدی تجارتی پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے پر عملدرآمد تک دھرنا ایک ہفتے تک جاری رہے گا،
کوسٹل ہائی وے اورماڑہ زیرو پوائنٹ ، پسنی زیرو پوائنٹ اور سُربندن کراس سے مکمل بلاک کردیا گیا جبکہ شڑڈاون ہڑتال تحریک کی حمایت میں انجمن تاجران گوادر بھی شامل ہے – اس کے علاوہ ضلع بھر میں آج ماہی گیروں نے بھی سمندر کا رخ نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا

Comments are closed.