اسلام آباد ( خبردارڈیسک ) فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ڈھائی سال بعد ملک بھر کےبڑے شہروں کے لیے پراپرٹیز کی نئی قیمتیں مقرر کردیں جس کے تحت ملک کے 40 میں سے 38 بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں اضافہ ہوا ہے –
ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسط 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا جبکہ بعض مقامات پر پراپرٹیز کی قیمت میں100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا ہے
ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیںاور شہروں کی تعداد 21 سے بڑھا کر 40 کردی ہے
کراچی اور سرگودھا کے سوا 38 بڑے شہروں کی پراپرٹی کی قیمتیوں کا تعین کرلیا گیا کراچی اور سرگودھا کی پراپرٹی کی ویلیوئیشن بعد میں جاری کی جائے گی
پراپرٹی کی نئی ویلیوئیشن میں پنجاب کے 13,سندھ کے 3 نئے شہر شامل کئے گئے خیبرپختونخواہ کے 2، بلوچستان کا 1 نیا شہر شامل کیا گیا
جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا 95 فیصد تک پہنچ گئیں لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہالدین، گجرانوالہ، لسبیلہ گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم،جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان، ملتان شامل ہیں
Prev Post
Comments are closed.