Khabardar E-News

بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کاشتکاروں کا بلوچستان بھرمیں پہہ جام

82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( دانیال خان سے )‌بلوچستان کے زمینداروں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے

دیگر علاقوں میں پہہ جام ہڑتال کی ہے جس کے باعث دن بھر مختلف قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بندش سے

مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کی اپیل پر جمعرات کو کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں بجلی لوڈ

شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر پہہ جام ہڑتال ہوئی

جس کے باعث کوئٹہ کراچی ہائی وے کو مستونگ اور تفتان کوئٹہ شاہراہ کو نوشکی کے مقام پر بلاک کیا گیا

اس کے علاوہ کوئٹہ چمن شاہرا ہ یارو کے مقام پر ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند رہا

کاشتکاروں کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں کی بندش کے باعث مسافروں کوشدید

پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

ان زمینداروں کا کہنا ہے کہ کیسکو کی جانب سے بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس

کے باعث ان فصلات تباہ ہورہے ہیں

اور زرعی فیڈرز کو معاہدے کے مطابق 8گھنٹے کے لیے بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے

بلکہ زرعی فیڈرز کو 24گھنٹے میں صرف تین گھنٹے کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے

کم بجلی کی فراہمی سے بلوچستان کے زراعت کو نقصان پہنچ رہا ہے

تاہم کوئٹہ میں کیسکوحکام کا کہنا ہے کہ زیادہ ترزمیندار بجلی کا بل ادانہیں کرتے اور چوری سے ایک سے

زیادہ ٹیوب ویل چلاتے ہیں اس کے باوجود انکو بجلی فراہم کی جارہی ہے

Comments are closed.