Khabardar E-News

بلوچستان کے شہر خاران میں دھماکہ 12افراد زخمی

34

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ:خاران شہر میں موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق
زخمیوں کا ہپستال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس
دھماکے کا نوعین بارے مزید تحقیقات کررہے ہیں ۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکہ میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں میں بھی نقصان پہنچا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اورتحقیقات کا حکم دیا ہے –
ایک بیان میں وزیراعلیٰ نےدہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

Comments are closed.