قلات (نمائندہ خصوصی) قلات کے علاقے کلی کوہنگ میں مکہ ہوٹل کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک
واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جان کی
بازی ہار گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں
بحق نوجوان کی شناخت سعید احمد ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے، جو قوم سمالانی سے تعلق رکھتا تھا اور
ملکی کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی
ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔