کوئٹہ ( دانیال خان +عبداللہ لہڑی ) جون کا مہنہ شروع ہوتے ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچسان میں
بھی سرکاری ملازمین نے سڑکوں پر آنے کا سلسہ شروع کردیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ملک میں حالیہ
مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جاے
بصورت دیگر8 جون کو بجٹ پیش ہونے کے موقع پر ملک بھر کے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ کے سامنے
احتجاج کریں گے
کوئٹہ میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک ریلی صوبائی صدر داد محمد بلوچ کی قیادت میں نکالی گئی جس میں سرکاری ملازمین کی
ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا
جس میں شرکاء ملک میں حالیہ مہنگائی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حالیہ مہنگائی کے
تناسب سے انکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جاے
ادھر قلات میں بھی کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب
کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 110 فیصد اضافہ کیا جائے
بصورت دیگر تنخواہوں میں اضافہ کے لیئے 8 جون کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاج کیا جائےگا.
احتجاجی مظاہرے کی قیادت ایپکا قلات کے صدر حسین بخش رئیسانی نے کیا
Comments are closed.