Khabardar E-News

اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر پاکستان کا اظہار تشویش

97

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر

تشویش کا اظہار کیا ہے

یہ بات دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی حکمرانوں کی جانب سے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش

کرنے پر ردعمل کے طور پر تشویش کا اظہار کرتےہوے کئی ہے

دفتر خارجہ نے کہاکہ نئی دہلی میں بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر

افسوس ہے بقول انکے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا،

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں بنی دیوار پر وہ علاقے شامل ہیں

جوپاکستان اور دیگر ممالک کے ہیں، اور اکھنڈ بھارت کا بے جا دعویٰ ایک نظرثانی اور توسیع پسندانہ ذہنیت

کا مظہر ہے،

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت اور ثقافت کو بھی مسخر

کرنا چاہتا ہےایسے وقت میں بھارتی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے خلاف بیان بازی میں

ملوث نہ ہوں

ترجمان دفتر خارجہ نے مذید کہا کہ بھارت تسلط پسندانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کو پروان نہ چڑھائے بلکہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے

Comments are closed.