کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں حالیہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 5 روز
کے دوران 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دودرجن سے زائد اضلاع گزشتہ 5 دن سے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں
صوبے کی بیشتر علاقوں میں ہونیوالی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 6افراد جاں بحق اور کئی
افراد زخمی ہوگئے
خضدار میں 2 پنجگور میں2افرا کچ و لسبیلہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگئے پنجگور میں گزشتہ روز
ہونیوالی بارشوں سے درجنوں مکانات منہدم ہوئے
بلوچستان کے 20سے زائد اضلاع اس وقت مون سون کی لپیٹ میں ہیں جاری بارشوں کے باعث اس وقت سب
سے زیادہ نقصانات پنجگور، تربت اور ملحقہ علاقوں میں ہوئی ہیں
ضلع لسبیلہ اور حب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
دوسری جانب صوبے کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں تمام ڈپٹی کمشنر کو الرٹ جاری کردیئے
کوئٹہ میں محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 23 اضلاع میں
بارش ہوئی
قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں
بحالی کیلئے احکامات جاری کردیئے
تاہم پیڈی ایم اے بارشوں سے ہونے وامالی نقصانات اور امدادی اقدامات کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر
ہے
Comments are closed.