Khabardar E-News

بلوچستان اور خیبرپشتونخوا قومی شاہراہ کھولنے کےلیے اقدامات جاری -حضرت ولی کاکڑ

121

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں گزشتہ رات کو سلائیڈنگ کے باعث

ژوب اور ڈیرہ اسماعیل خان کے درمیان سڑک بند کر دی گئی جس سےسینکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا

ہے،

واقعہ کے بعد ضلعی حکام نے جاے وقوعہ پر پہنچ کر سڑک کھولنے کا کام شروع کردیا ہے

بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں کے درمیان ڈی آئی خان روڈ پر دانہ سر کے علاقے میں گزشتہ رات لینڈ

سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث سینکڑوں ٹرک اور کاریں سڑک کے دونوں جانب رک گئیں۔

سڑک کو کھولنے کے لیے ضلع ژوب اور شیرانی کے حکام جاے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں اور وہاں امدادی

کام شروع کر دیا ہے۔

دریں اثناء خیبرپختونخوا کے قریب بلوچستان کے ضلع شیرانی کے ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے خبردار

نیوز سے بات چیت کرتے ہوے بتایا کہ بڑی تعداد میں مشینری پیشی لے کر آئے ہیں اور وہاں امدادی کام

شروع کر دیا ہے۔ تاہم ژوب ڈیرہ اسماعیل خان سڑک کھولنے میں 10 سے12گھنٹے لگ سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ لینڈسلائیڈنک کےباعث سڑک بند ہونے سے بڑی تعداد میں ٹریفک روکی ہوئی ہے

باالخصوص دانہ سر کے مقام پرروکے 700 مسافروں کے لیے افطار کا انتظام کیا جارہا ہے

اس کے علاوہ مسافروں کے بچوں کو دودھ بسکٹ جوس اور پانی کے بوتل فراہم کررہے ہیں

Comments are closed.