Khabardar E-News

افغانستان کو دوبارہ دہشت گردی کا مرکز بننے سے روکنا ہوگا- آرمی چیف

145

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  ( خبردار ڑیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور شہریوں کی خوشحالی  ہماری اولین ترجیح ہے

ان خیالات کا اظہار انہون نے ہفتہ کو اسلام آباد میں ملکی سیکورتی سے متعلق ایک سمینار سے خطاب کے دوران کہی ہے

انہوں نے کہا کہ ملکی معاقی ترقی جیسے  مقاصد کے حصول کے لیے ملک کے اندر اور باہر امن کی ضرورت ہے،

ملکا میں حالیہ برسوں کی دہشت گردی کا زکرکرتے ہوے آرمی چیف  نے کہا کہ  پاکستان نے 90 ہزار لوگوں کی قربانی دی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوشش جاری رہے گی،

جس کے نتیجے میں  ہم نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،

کیونکہ خطے کو دہشتگردی، موسمیاتی تبدیلی اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضع کیا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مل کر افغانستان کی مدد کی اور افغان عوام کی مدد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ  یوکرین کے بحران کے باعث افغان عوام کو بھلایا نہ جائے

اور پابندیاں لگانے کی بجائے افغانستان کے مثبت رویے کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے

 دنیا کو افغانستان کودوبارہ دہشتگردی کے مرکز بننے سے روکنا ہوگا،

آرمی چیف  نے  بھارت کی طرف سے میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویش کا باعث قرار دیتے ہوے کہا کہ  بھارت کی طرف سے میزائل کا پاکستان میں گرنا گہری تشویش کا باعث ہے

 پاکستان نے بھارت کے میزائل گرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، بھارت کی طرف سے میزائل کا پاکستان میں گرنا انتہائی تشویش کا باعث ہے

جنرباجوہ نے کہا کہ  پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی پر یقین رکھتا ہے

پاکستان چاہتا ہے بھارت کے ساتھ آبی تنازعہ بھی ڈائیلاگ اور ڈپلومیس سے حل ہو

کیونکہ  پاکستان سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے،

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ  پاکستان یوکرین بحران کے حل کے لیے سیز فائر اور ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،اور ہمیشہ  روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے 

اور مساَئل کو  مذاکرات کے ذریعے حل کرنے  پر یقین رکھتا ہے،

آخر میں آرمی چیف نے عالمی برادری پر واضع کیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں

Comments are closed.