Khabardar E-News

کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے، شیخ رشید

77

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر پر سپریم کورٹ نے 12 فروری تک کی مہلت دی ہے، کے سی آر کی پیشی ہے اسی حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کرنے آیا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں گائیڈ لائن دی ہے، کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے، اس کو اہمیت دینے جارہے ہیں، سندھ میں ایم ایل ون کے تحت یونیورسٹی کا قیام کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل اے کا کیس سپریم کورٹ میں لگا ہوا ہے، پہلے سیلنڈر پھٹے یا شارٹ سرکٹ ہوئے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈیم فنڈ پر 100 روپے رکھا گیا ہے جس سے کوئی قیامت نہیں آجاتی جب کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کے لئے بہت بڑا بحران ہے۔

Comments are closed.