Khabardar E-News

کورونا وائرس کا پہلا غیر چینی مریض فلپائن میں ہلاک

236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

منیلا: کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی فلپائن تک جا پہنچی ہے جہاں چین سے باہر کسی دوسرے ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ ووہان میں ہلاکتوں تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پُراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے اور اب یہ وائرس چین سے باہر نکل کر بھی ہلاکتوں کا سبب بن رہا ہے۔ فلپائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے غیر چینی مریض کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ اب تک مختلف ممالک میں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

فلپائن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 44 سالہ شخص کی اہلیہ ایک چینی خاتون ہیں تاہم چینی خاتون میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور طبی ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

فلپائن میں ایک مریض کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سے ایک کو چھوڑ کر تمام ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں تاہم فلپائن میں ایک ہلاکت کے بعد معاملہ سنگین ہوگیا ہے جب کہ عالمی ادارہ صحت پہلے ہی بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کا اعلان کرچکا ہے۔

بھارت میں بھی دو افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے، یہ دونوں افراد چین سے واپس آئے تھے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اسی طرح دیگر ممالک میں بھی چند مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.