اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اختیارات کا علم ہے اور اپنا اختیار استعمال بھی کریں گے۔
ملتان میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق جو بھی ایک شہری کا حق ہوگا وہ اسے ملے گا، ہمارے اندر کوئی کمزوری نہیں ہے کہ ہم کمزور ہو جائیں، ہم ملک کی عدالت ہیں ہمیں ہمارے اختیار اور مملکت میں پوزیشن کا علم ہے اور ہم اختیارات کا استعمال بھی بخوبی جانتے ہیں جو کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی پر خبر دیکھی تھی کہ چلڈرن پارک ملتان کی حالت بہت خراب ہے اس لیے آج یہاں کا دورہ کیا، آج انتظامیہ نے جلدی میں اسے پارک کی شکل دے دی ہے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آر پی او شہر کی حالت بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں شہری حقوق کا نقطہ بہت اہم ہے اس پر بات ہوتی رہنی چاہیے۔
جسٹس گلزار نے مزید کہا کہ شہرمیں کہیں درخت نظر نہیں آئے، اتنا گرم شہر اور درخت نہ ہونا تکلیف دہ بات ہے، آم کے درخت ملتان سے کاٹے جا رہے ہیں اس کا سن کر افسوس ہوا، بتایا گیا کہ کالونی بنائی جا رہی ہے تو میں نے کہا کہ ہمارے پاس آ جائیں ہم کوئی درختوں کو محفوظ کرنے کا طریقہ بتا دیں گے۔
Comments are closed.