Khabardar E-News

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے شہری زخمی

125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارتی فوج کی جانب سے  ایک بار پھر کنٹرول لائن (ایل او سی) کے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی  ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

انٹر سروسز  پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے  کنٹرول لائن کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کرجان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث مدارپور گاؤں کا ایک 45 سالہ رہائشی شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.