Khabardar E-News

زیارت: ہوٹل اور ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافہ،انتظامیہ کا نوٹس

218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

زیارت (فرحت کاکڑ سے) کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر زیارت کی خصوصی ہدایت پر یڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ، رسالدار لیویز عمران خان دمڑ کا زیارت میں مختلف ہوٹلوں اور ریسٹ ہاوسز کا دورہ کیا
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زیارت ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسزکے کرایوں کے حوالے وائرل ہونے ہوالے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت سمیع اللہ کاکڑ، رسالدار لیویز فورس عمران خان دمڑ نے زیارت بازار کا دورہ کیا۔
مختلف ہوٹلوں اور پرائیویٹ ریسٹ ہاہوسز کے کرایے چیک کیے ۔ ہوٹل مالکان کو ہدایت کی سیاحوں سے مناسب کرایہ وصول کریں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائینگے۔
سیاحوں سے بھی بات چیت کی۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ان سے ڈبل بیڈ کمرے کا کرایہ 2000سے 3000 تک لیا جارہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ نے ہوٹل مالکان کو مزید ہدایت کہ کمروں میں گرم پانی گیس بجلی اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل یقینی بنائیں ۔
اور کسی بھی ہنگامی حالت یا شکایت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کریں آپ کی شکایت دور کردی جائیگی ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زیارت نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبر نشر ہوا ہے، تمام ریسٹ ہاوسز کا تفصیلی دورہ کیا،
سیاحوں نے تمام سہولیات کو تسلی بخش قرار دئے دیا ہیں،
انہوں نے سیاحوں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سیاحوں کی بہتر انتظامات کےلیے ہر وقت تیار ہے،
کسی بھی مشکل کا سامنا ہو تو براراست، رابطہ کرسکتے ہو، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا

Comments are closed.