Khabardar E-News

مہنگائی اوربےروزگاری کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو قتل کررہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان

134

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (خبردار ڈیسک ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (، پی ڈی ایم) خیبرپختونخوا اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے 23 مارچ کو اسلام آباد مارچ کا فیصلہ کیا تھا ۔ اورلانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں تمام تر ذمہ داریاں میری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کی گئی ۔ اور پوری قوم نااہل حکومت کے خلاف آواز اٹھائے گی
پی ڈی ایم کے سربراہ کے مطابق عام ادمی مہنگائی کے پہاڑ کے نیچے دب گیا ہے ۔ اور
بےروزگاری کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو قتل کررہے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں کی شکست کوجے یو آئی اور اپوزیشن کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت کااس سے بھی برا حال ہوگا۔
قائد جمعیت نے واضح کیا کہ تحصیل کونسل کے رولز آف بزنس میں ترمیم برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے لئے بل تیار کیا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو کبھی مخالف نہیں سمجھا کیونکہ اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے ساتھ ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کچھ ادارے غیرجانبدار رہے ۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی واپسی سے متعلق ایک سوال پر انکا کہنا تھاکہ
نواز شریف کا اپنا وطن ہے وہ کسی بھی وقت اسکتے ہیں ۔ اور ہم دعاگو ہیں وہ خیرخیریت سے واپس آجائیں ۔
سربراہ پی ڈی ایم نے افغانستان میں مکمل امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوے کہا کہ ماضی کی
غلط پالیسیوں کی وجہ سے سرحدات متنازعہ بن جاتے ہیں ۔

Comments are closed.