Khabardar E-News

پاکستان میری ٹائم کا بلوچستان کے سمندری حدود میں غیر قانونی فیشنگ کے خلاف آپریشن

125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر (خبردار ویب) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشریز ڈپارٹمنٹ کا بلوچستان کے علاقائی پانیوں میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف مشترکہ آپریشن۔01 جنوری 2022 کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ نے گوادر کے جنوب میں کھلے سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف مشترکہ آپریشن انجام دیا-
آپریشن میں پی ایم ایس اے یونٹس اور اہلکاروں کے ساتھ محکمہ ماہی پروری بلوچستان کے اہلکار بھی تھے۔
آپریشن کے دوران کپڑ، گوادر اور پشوکان سیکٹرز میں غیر قانونی ماہی گیری، ٹرالنگ یا ممنوعۂ جال کا استعمال کرنے والی کشتیوں کی تلاش کے لیے گشت کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ماہی گیری کی متعدد کشتیوں پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن ایک معمول کا عمل ہے، جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستانی سمندری حدود اور کھلے سمندروں میں غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں اور فرائض کو نبھاتا رہے گا۔

Comments are closed.