کویٹہ(خبردار ویب)صوبہ بلوچستان کے ہونہار اور انتہائی قابل ڈاکٹر مرتضی پشتون کاسی کو انکے تعلیمی قابلیت اور پیشہ وارانہ خدمات کی بناء پرامریکہ کے بڑے طبی و ریسرچ ادارےWeill Cornell Medicine نیویارک میں بطور میڈیکل اونکالوجی جو کہ گیسڑو انٹسٹائنل کے سرطان کی مریضوں کے علاج و معالجے سمیت مستند ریسرچرز کے طور پر دنیا میں بڑا مقام رکھتا ہے میں بایک وقت دو اہم زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں
جن میں ڈائریکٹر Colorectal Cancer Research اور ڈائریکٹر Liquid Biopsy Research شامل ہیں۔
واضح رہے ڈاکٹر مرتضی پشتون کا تعلق کوئٹہ شہر سے ہے اور ان کی امریکا کے معروف Weill Cornell Medicine میں بطور طبی ماہر و ریسرچر سمیت انتظامی سطح پر خدمات سر انجام دینا اہل بلوچستان کے لیے باعث فخر اور مسرت کا باعث ہے
انہوں نے میڈیکل انکالوجی میں دو ایم ڈی سمیت ایم سی کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔
Comments are closed.