Khabardar E-News

کوئٹہ گرین بس کے کرایوں میں اضافہ

63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ شہر میں 18 کلو میٹر چلنے والی گرین بس کا کرایہ 30 روپے سے بڑا کر 40 روپے مقرر کردیا گیا

کوئٹہ میں حکام کے مطابق 17 جولائی 2023 کو کوئٹہ میں آغاز ہونے والی گرین بس کرایہ میں اب 10

روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا

پہلے فیز میں 22کلو میٹر چلنے والی گرین بس کوئٹہ کے نواحی علاقے سے سریاب روڈ جامعہ بلوچستان چلایا

جانے کا فیصلہ کیا گیا

تاہم 5ماہ تک چلنے والی 8 بسوں سے اب تک ہزاروں مسافروں مستفید ہوچکے ہیں شہری گریں بس سروس

سے مطمئن دکھائی دیئے

5 ماہ کے بعد گریں بس کرایوں میں 10 روپے اضافے کے بعد 40 روپے مقرر کرنے پر شہریوں کرایہ دوبارہ

کم کرنے کا مطالبہ کردیا

واضع رہے کہ بلوچستان کے سابق وزیراعلی جام کما ل نے کوئٹہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کی

خاطر 200 گرین بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا تھا
تاہم انکی حکومت جانے کے بعد قدوس بزنجو کی حکومت نے اس عوامی مسئلے کو سرد مہری کا شکار کردیا
جس کے باعث یہ منصؤبہ نہ صرف تاخیر کا شکار ہوا بلکہ قدوس حکومت کے آخری دنوں میں اس وقت سے صوبائی وزیر نعیم بازئی اور سابق چیف سیکرٹری عبد العزیز عقلی نے اس منصؤبے کا افتتاح کیا تھا
اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری نے کہا تھا کہ مذید 20 بسیں جلد اس منصوبے کا حصہ بنے گی
جو نگران حکومت کے آنے کے بعد ایک بارپھر تاخیر سے دو چار ہوئی ہیں

Comments are closed.