Khabardar E-News

کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی،شہریوں کا احتجاج

62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر میں

کمی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث شہر کے زیادہ ترعلاقوں میں نہ صرف عام شہری پریشان ہیں بلکہ

گیس پریشر میں کمی کے خلاف ا احتجاج کرنے پر مجبور ہوے ہیں

گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف مشرقی بائی پاس کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوے روڈ کو

ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کے باعث مشرقی بائی پاس سے گذرنے والے مسافروں کو شدید

مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اہلیان علاقہ کے مطابق انہوں نے انتہائی کی حالت میں بطور احتجاج مشرقی بائی پاس چوک بند کردیا بقول

انکے 24 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ شدید سردی کے اس موسم میں بھی گیس

فراہم نہیں کی جارہی ہے

مظاہرین نے کہا کہ گیس نہ ملنے کی وجہ سے لوگ اذیت سے دوچار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں

گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاے بصورت دیگر وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے

Comments are closed.