Khabardar E-News

19گرفتارڈاکٹروں کی رہائی کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ریلی

133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (عصمت سمالانی سے) ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے روز بھی سرکای ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور دیگر شعبوں کق بائیکاٹ جاری رکھا سول ہسپتال سے پریس کلب تک ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے
ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات منوانے اور گرفتار ہونے والے انیس ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کی عدم رہائی کے خلاف تسیرے روز بھی سرکاری ہسپتالوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ڈاکٹرز نے سول ہسپتال میں مظاہرہ اور پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا
مِظاہرین نے اہنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور پریس کلب کے باھر مظاہرہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ڈاکٹروں اور دیگر افراد کو رہا کیا جائے مطالبات تسلیم ہونے تک ہسپتالوں کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا
مطالبات پر غور نہ ہوا تو ایمرجنسی سیمت تمام شعبے بند کردئے جائیں گے مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کو طے شدہ مراعات دیں جائیں

Comments are closed.