کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے کراچی کے لیے ڈیڑھ سال بعد ریل سروس بحال ہوا ہے بولان میں ملک میں کرونا کے باعث ڈیڑھ سال قبل بند کیا گیا تھا بولان میل کی بحالی پر شہریوں نے مسرت کا اظہارکیا اور اکبربگٹی ایکسپریس کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے
کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگی کوئٹہ میں ریلوے حکام کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بولان میل کو بند کردیا گیا تھا اور کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل آج کراچی کیلئے روانہ ہوگی
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل ٹرین میں ایک اسٹینڈ اے سی سمیت 8 بوگیاں شامل ہیں اور 600 کے قریب مسافر سفر کرسکیں گے ٹرین کل صبح 8بجے کراچی پہنچے گی جبکہ کراچی سے کوئٹہ کے لئے شام 6 بجے روانہ ہوگی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان ریلوے بحال ہورہی ہے جو کررونا کی وجہ سے متاثر ہوا تھا جو غریبوں کی بڑی سواری ہے
انہوں نے کہا کہ جلد چمن ریلوے لائن اور اکبر بگٹی ایکسپریس بھی بحال کردی جائے گی۔قاسم سوری کے مطابق کورونا نے پورے دنیا کو متاثر کیا جس سے پاکستان بھی محفوظ نہ رہ سکا – لیکن ملک میں کررونا کیسز میں کمی آنے کے بعد اب دوبارہ ریلوے کا نظام بحال ہورہا ہے –
Comments are closed.