Khabardar E-News

ٹورڈی وزیرستان سائیکل ریس بلوچستان کی ٹیم کی پہلی ٍپوزیشن

82

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشارو ( خبردار ڈیسک ) خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج کے تعاون سے پہلی ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس اختتام پذیر ہوا جو بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کراچی کے علی الیاس نے ریس جیت لی۔ جبکہ ٹوور ڈی وزیرستان سائیکل ریس میں بلوچستان کی ٹیم نے ٹاپ ٹیم پوزیشن حاصل کر لی۔
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عامر لطیف نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب پر گھوڑا اور مقامی سکول کے بچوں کی جانب سے ٹیبلو پیش کیا گیا۔
کراچی کے علی عمران نے 55 کلومیٹر کا ٹریک ایک گھنٹہ 35 منٹ اور 59 سیکنڈ میں عبور کیا۔جبکہ دوسری پوزیشن بلوچستان کے عبدالواحد نے ایک گھنٹہ 36 منٹ اور 2 سیکنڈ میں عبور کر کے حاصل کی۔اور تیسری پوزیشن سندھ کے حاشر نے ٹریک ایک گھنٹہ 39 منٹ میں مکمل کیا۔
کمشنر ڈیرہ عامر لطیف کا ٹوور ڈی وزیرستان کلینڈر ایونٹ میں شامل کرنے کا اعلان جس کے تحت اگلے سال جنوبی کیساتھ ساتھ شمالی وزیرستان بھی میں ریس کا انعقاد ہوگا،
واضع رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے وانہ وزیرستان تک ہونے والی ریس 197 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل تھی۔

Comments are closed.