Khabardar E-News

کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز کی ہرتال َ،ہسپتال ویران اور مریض پریشان

123

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹا ف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –
ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کیا جاے جوکوئٹہ میں دھرنے کے دوران پولیس نے گرفتار کیے تھے –
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جاری ہے جس کے باعث اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہوچکے ہیں اور نتیجے میں عام مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے –
ان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کرکے انکا احتجاج ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے
ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے سول ہسپتال میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا ہے جہاں احتجاج میں شامل ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک گرفتار ڈاکٹروں کورہا نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک انکا احتجاج جاری رہے گا
انہوں نے سول ہسپتال میں ایم آر آئی ، کیت لیب اور ایکسرے لیبارٹری چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے ایم آر آئی میشن کے لیے 250 ملین روپےجاری کیے گیے ہیں کوئٹہ میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے رقم جاری کردی جس کے باعث بہت جلد ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشین کام شروع کرے گی
اس سلسلے میں صوبائی وزیر میرظہور بلیدی نے گذشتہ روز کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہرایک کا جمہوری حق ہے لیکن اسکے احتجاج سے شہریوں کومشکلات درپیش نہیں ہونے چاہیے
یاد رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے 22 نومبر کو اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا دیاتھا جس سے نہ صرف کوئٹہ شہر میں ٹرئفک کا نظام درہم برہم ہوا تھا بلکہ تعلیمی اداروں کو جانے والے طلبہ وطالبات بھی کہی دنوں تک مشکلات سے دوچار ہوے تھے
جس پر کوئٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوے 30 نومبر کوئٹہ کے ریڈ زون کے دھرنے میں شامل 19 افرادگرفتار کیے تھے جن میں 15 ڈاکٹرز اور چار پیرامیڈیکس سٹاف شامل ہے –
بعد میں انہیں کوئٹہ کی ایک عدالت نے چھ دسمبرتک قید کی سزا دی اور پولیس نے جیل منتقل کردیا –

Comments are closed.