Khabardar E-News

سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹرڈاون ہرتال

150

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

واقعہ کو آج تیسرا روز ہوگیا سرکاری سوگ کے اعلان پر آج بھی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا

جبکہ مستونگ واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے

بلوچستان میں ہڑتال کی کال اتحاد اہلسنت بلوچستان کی جانب سے دی گئی تھی
جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں تجارتی مرکز ، دوکانیں ، مارکیٹیں دن بھر بند رہی
جبکہ نگراں حکومت کی جانب سے تین روز سوگ کا اعلان کیا گیا تھا
جسکے تحت آج تیسرے روز بھی سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھا گیا ہے
دواری جانب آج اتحاد اہلسنت بلوچستان کی کال پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے
کوئٹہ میں ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پر جاکر ایک مظاہرے میں تبدیل ہوا جس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ سانحہ مستونگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف کی فضاء قائم ہوئی ہے
انہوں نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ابھی تک لواحقین کے ساتھ کوئی امداد نہیں‌ہوا ہے
دوسری جانب حکومت بلوچستان نے دعوی کیا ہے کہ سانھہ مستونگ میں جان بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے

Comments are closed.