Khabardar E-News

کراچی : سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی-محکمہ صحت

13

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی( ویب ڈیسک ) کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی – محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2020 سے جولائی 2021 تک سندھ بھر میں 6 ہزار ایک اموات رپورٹ ہوئیں
جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 23 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئ ہے –
حکام کے مطابق سندھ کے دوسر ے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 10 فیصد سے تجاوز کرچکی جس کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 12 اعشاریہ 83 فیصد ہوگئی ،
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گزشتہ روز سندھ میں ہوئیں 30 اموات میں سے 22 کراچی میں ہوئیں،
جبکہ ضلع وسطی میں 6 اور ضلع شرقی میں بھی 6 اور ضلع جنوبی میں 3 ، ضلع کورنگی میں 5 ، ضلع غربی میں 2 اموات ہوئیں
کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں جزوی لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضع رہے کہ سندھ حکومت نے کررونا وائرس کے بڑتے ہوے کیسز پر قابوپانے کے لیے 31 جولائ سے کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں 9 روزہ جزوی لاک ڈاؤن شروع کیا ہے جو 8 اگست تک جاری رہےگی –

ایک نوٹیفکیشن کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن کے دوران انٹرسٹی ٹرانسپورٹ نہیں چل رہی تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران گھر سے باہر نکلنے والے افراد کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے جبکہ کار میں صرف دو افراد سوار ہوں گے اور تیسرا آدمی بیمار ہونے کی صورت میں گاڑی میں سفر کر سکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری ادارے اور نجی دفاتر بند ہیں جبکہ سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جنازے میں صرف قریبی عزیز شرکت کرسکیں گے جس کے لیے علاقے کے ایس ایچ او کو پیشگی اطلاع دینی ہو گی۔

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبزی، گوشت اور دودھ کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہتی ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلیں ہیں ۔
اس کے علاوہ ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے۔ پیٹرول پمپ اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کھلی ہے ۔

Comments are closed.