Khabardar E-News

کوئٹہ : ملک میں کرروناکیسز میں اضافہ ،بلوچستان میں 11.56فیصد ریکارڈ کی گئ

8

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) ٘محکمہ صحت کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح11.56فیصدرپورٹ کی گئی ہے
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کوروناوائرس پھیلنے کی شرح3.54فیصد رپورٹ کی گئی ہے ۔ جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں 101نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہے ۔
بلوچستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد328ہوگئی ہے ۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سب سے زیادہ کیسزکوئٹہ میں 20، گوار میں 28اورتربت میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد29 ہزار642 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد28 ہزار525 ہیں گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے874 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ اب تک 591 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہے
حیدرآباد میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہواہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 111 کیسز رپورٹ ہوے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رکارڈ کی گئ
ڈی ایچ اوکے مطابق چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 456 ہوگئی اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 886 ہوگئی-
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 709 نئے کیسز رپورٹ ہوے جس کے بعد صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 356,920 ہو گئی۔
سیکرٹری صحت، سارہ اسلم کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 332,830 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13,033 ہو گئی۔
انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں 7 اموات کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ صوبہ بھر میں ٹوٹل 18 اموات رپورٹ ہوئ ہیں اس طرح پنجاب بھر میں اموات کی کل تعداد 11,057 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں337، راولپنڈی میں 158 اور فیصل آباد میں 47 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں این سی او سی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے باعث 62 اموات کی تصدیق کرتے ہوے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5ھزار 26 نئے کرونا کیسز کی تشخیص ہوئی۔اس طرح ملک بھر میں کرونا کی مثبت شرح 8.82فیصد رہی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56ھزار 965 کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے

Comments are closed.