Khabardar E-News

کوئٹہ بلوچستان کے16 اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کاآغاز کل سےہوگی۔راشدرزاق

18

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان کے 16اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹرراشدرزاق نے کہا  ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے16اضلاع کی438یونین کونسلز میں کل سے شروع  ہو رہی ہے۔
جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں کوئٹہ،پشین، قلعہ عبداللہ،جعفر آباد،نصیرآباد،لورالائی، خضدار، بارکھان،ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، مستونگ،،شیرانی، ژوب، اورصحبت پور کے اضلاع شامل ہیں۔

راشدرزاق نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران16 لاکھ31ہزار414 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔مہم میں مجموعی طورپر7192ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 6006موبائل ٹیمیں، 370 ٹرانزٹ پوائنٹس اور444فکسڈ سائٹس ہونگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پربلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے۔
 پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ لہذاٰ یہ والدین کی ذمہ داری  ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔   
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔
ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے۔اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔انہوں  نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔  

Comments are closed.