لاہور (خبردار ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعلی چودھری پرویزالہٰی کو
گرفتار کرلیا گیا،
انکے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو گرفتار کرلیا گیا،
سابق وزیراعلی چودھری پرویزالہٰی کو جمعرات کو گھر سے باہر نکلتےہوئے گرفتار کیا گیا ہے
انکے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویزالہٰی کو گرفتار کیا
اس پر پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی کو اینٹی کرپشن حکام
نےگرفتار کیاہےوہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب تھے
نگران وزیراطلاعات پنجاب نے مذید کہا کہ پرویزالہٰی فرار ہونے کی کوشش کررہےتھےتو انہیں
گرفتارکیاگیااور اینٹی کرپشن اپنے قوانین کے تحت پرویزالہٰی کیخلاف کارروائی کرے گا،
چوہدری پرویز الہی کرپشن کے مقدمات میں حکومت کو مطلوب تھے
انکے مطابق پرویزالہٰی نے گاڑی کا شیشہ نہیں کھولا توپھر شیشہ توڑاگیا بقول نگران وزیراطلاعات کے کہ
سابق وزیراعلی کو 2 ارب مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہےکیونکہ انکے خلاف تھانہ گوجرانوالہ
میں پچھلے مہینے مقدمہ درج کیا گیا تھا
انہوں نے بتایا کہ عدالت نے پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پچھلے ہفتے خارج کی تھی کیونکہ ان پرمبینہ
طور پر ایک پرائیویٹ کمپنی کو 10 ارب روپے کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہے
ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی کرپشن کے مختلف کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب
تھےجس میں چند دن قبل اینٹی کرپشن عدالت نے انکی ضمانت منسوخ کر دی تھی،
بقول ترجمان کے کہ چودھری پرویز الہٰی نے ضمانت کیلئے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا
تھاجس کے باعث اینٹی کرپشن کئی روز سے سابق وزیراعلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اور آج
فرار ہونے کی کوشش کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے انہیں گرفتار کیا،
اس گرفتاری پر انکے صاحبزادے مونس الہی نے کہا ہے کہ انکے والد کو پولیس نے جھوٹے مقدمےمیں
گرفتار کیاگیاہے،
دبئی سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع ہوگیاتھااور میرے والد
نے کہاتھا چاہے یہ لوگ گرفتار کرلیں،پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے
[…] لاہور، صدرپی ٹی آئی پنجاب اور سابق وزیراعلی چودھری پرو… […]